دیو قامت کی سر زمین
Land of Giants
انسانی جسم کی ساخت پر بنے کھمبے / ٹاور بجلی کی ترسیل کے لیے آئس لینڈ Iceland کی زمین پر
یہ ایک دلچسپ کہانی ہے کہ آئس لینڈ کے الیکٹرک پائلون بین الاقوامی ڈیزائن مقابلے(2008) میں انسان جیسے بڑے دیو قامت ٹاور کو آئس لینڈ کی سر زمین میں بجلی کی ترسیل کے لیے ایک ڈیزائن پیش کیا گیا
ماہرینِ فن تعمیر کے مطابق یہ انسان نما ٹاورز منفرد اور طاقتور ہیں جو کہ پہلے سے موجود ٹاورز کی ساخت سے قدرے مختلف ہیں ، اور یہ ٹاورز اس علاقے میں ایک یادگار اور شاہکار کے طور پر جانے جائيں گے
اگر چڑھتے پہاڑ پر یہ نسب کیے جائيں تو دور سے دیکھنے والوں کے لیے ایک دیو قامت انسانی ڈھانچہ چڑھتا ہوا نظر آئے گا اور یہ ماحول دوست اور ماحول میں رہنے کے لیے ساز گار ہوں گے اور الیکڑک اور میگنیٹک فیلڈ کے اثرات کو کم کر سکیں گے
اس نظریے /ڈیزائن کو سراہا گیا اور انعام بھی دیا گیا مگر اس پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ نہ ہو سکا اور ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں ایسے نمونے بنائے جائيں
Facebook ID - راؤ محمود طاہر







0 Comments